بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ایل پی کارکنوں نے گاڑی کو گھیرا اور پتھراؤ کیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا  ٹی ایل پی کارکنوں کی جانب سے ان کی گاڑی روکے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ معاملہ پر امن ہو، ٹی ایل پی کارکنوں نے گاڑی کو گھیرا اور پتھراؤ کیا۔

ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آنے پر انہوں نےگاڑی کی بیک اسکرین توڑ دی، فواد چوہدری اور دیگر رہنما گاڑیوں سے اترے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں، صورتحال خراب کرنے کے لیے ٹی ایل پی کو استعمال کیا جارہا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ اب ن لیگ کو نظر آرہا ہے کہ وہ ہار چکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے دوران تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گاڑی روک دی۔

فواد چوہدری اور شوکت ترین کی گاڑی کے سامنے ٹی ایل پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

ٹی ایل پی کارکنان نے حلقہ پی پی 168 میں فواد چوہدری کی گاڑی روکی۔

ٹی ایل پی کارکنان نے فواد چوہدری کی گاڑی کو آگے نہیں جانے دیا، جس کے بعد انہیں گاڑی ریورس کرنا پڑی۔

ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آنے پر انہوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑ دی، فواد چوہدری اور دیگر رہنما گاڑیوں سے اترے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.