پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اب ان حلقوں سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
پی پی 167 لاہور کے پولنگ اسٹیشن115 کاغیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ، پی ٹی آئی کے شبیر گجر 100 ووٹ لیکر آگےہیں ، ن لیگ کے نذیر چوہان 67 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر ہیں ، جبکہ دوسرے پولنگ اسٹیشن نمبر 16 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیرگجر 301 ووٹ لیکر آگے اور ن لیگ کے نذیر چوہان 232 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 7 راولپنڈی 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 35 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے منصور ظہور نے 27 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 273 مظفر گڑھ 6 کے دو پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات 435 ووٹ لیے کردوسرےنمبر پر ہیں۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے پولنگ اسٹیشن نمبر 4 اور 10 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ 1942 ووٹ لےکر پہلےنمبر پر ہیں،جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 1501 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پی پی 237 بہاولنگر1 اور 4 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے فدا حسین 1360 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےسیدآفتاب رضا نے سات سو انہتر ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پنجاب کے ضمنی انتخاب کے دن کیا کچھ ہوا؟ لنک پر کلک کر کے تفصیلات حاصل کرلیں۔
Comments are closed.