بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیل کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھا نہیں سکتے، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھا نہیں سکتے۔

جدہ میں امریکا عرب کانفرنس سے خطاب کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

سعودی عرب ابراہیم معاہدوں کا حصہ نہیں بنا لیکن اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ ریاض اور تل ابیب تعلقات معمول پر لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ، ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.