بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کا پی پی 158 لاہور پر جھگڑے کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے پی پی 158 لاہور میں جھگڑے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 158 لاہور میں تصادم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات جاری کر دیں۔

 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو واقعے کا جائزہ لینے اور سیکیورٹی حکام سے رابطے کا کہا گیا ہے۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ صورتحال پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔

پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.