بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا

جی ایم واپڈا عامر مغل نے بتایا ہے کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے۔

عامر مغل  کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ بھر چکا ہے، ندی میں مزید پانی روکنے کیلیے منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھرا تھا۔

گزشتہ روز کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایکسین ایر گیشن نے حب ڈیم کے دورے میں اسپیل وے کا جائز ہ لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.