بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گال ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل شروع، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے پہلے ہی اوور میں پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی۔

قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 64 رنز پر گری، محمد رضوان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

گال میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے اور سورج نکل آیا ہے تاہم آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کے سبب میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں کیا جاسکا۔

کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے ہیں جبکہ پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 198 رنز درکار ہیں۔

گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن میزبان ٹیم 66 اعشاریہ 1 اوورز میں 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

گرین کیپ نے دن کے اختتام پر 18 اوورز میں 2 وکٹ پر 24 رنز بنائے، اظہر علی 3 اور کپتان بابر اعظم 1 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.