پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سب کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
گڑھی شاہو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے غریب کو چھت دینے کے لیے پناہ گاہوں کا جال بچھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے نہیں آئے، یہ فاشسٹ حکومت ہے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج شام کے نتائج ثابت کر دیں گے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں۔
Comments are closed.