چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چند دن پہلے مالکان کے مبینہ تشدد سےجاں بحق ہونے والے 11سالہ گھریلو ملازم کی 2 بہنوں کو بھی تحویل میں لے لیا، 11سالہ کامران کا چھوٹا بھائی پہلے ہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مقتول کامران کی 2 بہنوں 12سالہ اریبہ اور 9سالہ منیبہ کو تحویل میں لے لیا ہے، ان دونوں کو بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بازیاب کرایا گیا۔
مقتول کامران کا تشدد کا شکار چھوٹا بھائی 7سالہ رضوان پہلے ہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں ہے، ان تینوں بچوں کو اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا جائے گا۔
Comments are closed.