بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹ خریدنے کی واٹس ایپ چیٹ پر فرخ حبیب کا بیان سامنے آگیا

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 188 میں ووٹ خریدنے سے متلعق مبینہ  واٹس ایپ چیٹ سامنے آنے سے متعلق فرخ حبیب کا موقف سامنے آگیا۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ن لیگ نے مجھ سے منسوب چیٹ کی جھوٹی تشہیر کی، کیا اس چیٹ میں، میں نے کوئی ہدایات دیں کہ شناختی کارڈ اکٹھے کیےجائیں یا لوگوں کو ملایا جائے؟

فرخ حبیب نے کہا کہ میں عوام کو متحرک اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہا ہوں، ن لیگ نے عوام کو گمراہ کرنے کا بہت ہی بھونڈا طریقہ اپنایا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خود ایک شخص کو  پکڑ کے اس پر تشدد کیا گیا، واٹس ایپ چیٹ بنا کر وائرل کر کے بڑا ڈرامہ کیا گیا، ن لیگ کے اس ڈرامے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مذکورہ شخص سے میری ملاقات جون کے آخری ہفتے میں صرف ایک بار ہوئی، میں نے اس شخص سے کبھی بات نہیں کی، نہ کوئی ہدایات دی ہیں، جھوٹ کے ٹھیکیدار میری کوئی ویڈیو یا آڈیو دکھا دیں جس میں ووٹ خریدنے کا ذکر بھی موجود ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.