کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان سابق آئی جی سندھ کلیم امام کے بھانجے کی گاڑی ان کے گھر کے باہر سے لے اڑے۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 کے رہائشی عبدالرحمان اپنے گھر کی پارکنگ سے گاڑی نمبر اے ڈبلیو ڈبلیو 350 نکال کر گلی میں اسٹارٹ کھڑی کر کے گھر کے اندر چلے گئے۔
مبینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق عبدالرحمان گھر سے دوسری گاڑی نکال رہے تھے جسے وہ اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے اور پہلے نکالی گئی گاڑی کو اندر کھڑا کرنا تھا۔
اسی اثنا میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان آئے جن میں سے ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سلیم اعوان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ عبدالرحمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، گھر کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیں گے۔
Comments are closed.