وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرا گھر اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں کسی کا پیسہ ضائع نہیں ہوگا۔
اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ لوگوں نے میرا گھر اسکیم میں قرضوں کی منظوری کی بنیاد پر رقم خرچ کی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب اس اسکیم کو نئی شکل دی جارہی ہے، جس میں کسی کا پیسہ ضائع نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے تک یہ مسئلہ حل کرلیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.