بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا: نئے صدر کے انتخاب کیلئے قانون سازوں کی ملاقات

سری لنکا کے قانون سازوں نے آج ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ملاقات کی۔

ملک میں جاری شدید احتجاج کے بعد صدر راجا پاکسے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

راجا پاکسے کی مدت صدارت 2024 میں ختم ہونا تھی لیکن اب ان کی جگہ صدر کے فرائض کوئی اور شخصیت سر انجام دے گی۔

پارلیمنٹ اسپیکر مہندا یاپا نے وعدہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر شفاف سیاسی عمل کے ذریعے نئے رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے سیکرٹری جنرل دھمیکا دسانائیکے نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کے لیے منگل کو نامزدگیاں پیش کی جائیں گی اور اگر ایک سے زیادہ صدارتی امیدوار ہوئے تو ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔

نئے صدر نیا وزیراعظم منتخب کرسکتے ہیں جنہیں بعد میں پارلیمنٹ سے توثیق کروانا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.