پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابی مہم میں سرگرم رہنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو نشاندہی کرکے گرفتار کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ رکھیں گے تو یہ دھاندلی کریں گے، ہر حلقے کی صورت حال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں کہا میں اچھا بچہ بن کر رہوں گا، حمزہ شہباز جو بطور وزیر اعلیٰ ہیں ان کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں، پنجاب میں جس طرح بجٹ پاس ہوا، اس طرح نہیں ہو سکتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گورنرصاحب نے اپنا ہی الگ اجلاس بلا لیا، اس طرح نہیں ہو سکتا، سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار صاحب سندھ حکومت سے تنخواہ لے رہے ہیں، حمزہ شہباز کو تو خود ہی سائیڈ پر ہوجانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ مہر شرافت کی ضمانت ہوئی، اس کو دوبارہ پکڑ کر جیل میں بند کر دیا گیا، ڈی آئی جی سہیل چوہدری خود میڈیا کو فوٹیج بھیج رہا ہے، حمزہ شہباز سہیل چوہدری کو ن لیگ میں شامل کر کے کونسلر کا الیکشن لڑوا دیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت مقبول ہے اور بھرپور طریقے سے الیکشن جیتے گی، ضمنی انتخابات سے متعلق تمام سروے تحریک انصاف کے حق میں ہیں۔
Comments are closed.