امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے۔
جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک فعال شراکت دار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری سے خطے کے مثبت مستقبل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود تمام ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.