بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج پولیس اور رینجرز کو دیکھ کر جنگ کا ماحول لگ رہا ہے،شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا سینیٹ الیکشن کی سیکیورٹی سے متعلق کہنا ہے کہ آج پولیس اور رینجرز کو دیکھ کر جنگ کا ماحول لگ رہا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی بھی سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اسمبلی پہنچیں۔

 میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں  نے کہا کہ  آج پولیس اور رینجرز کو دیکھ کر جنگ کا ماحول لگ رہا ہے، امید کرتے ہیں کہ آج کے انتخابات خوش اسلوبی سے ہو جائیں۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

شرمیلا فاروقی  نے کہا کہ امید یہی ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز جیتیں گے۔

اس دوران  پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے لباس سے میچنگ کا ماسک  بھی پہنا ہوا تھا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی صورتحال میں ماسک ضروری ہے۔

شرمیلا فاروقی  نے کہا کہ اچھا لگتا ہے اگر میچنگ ماسک پہنا ہو تو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.