بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی نے گال ٹیسٹ کے دوسرے دن کے پہلے سیشن کو اہم قرار دے دیا

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گال ٹیسٹ کے دوسرے دن کے پہلے سیشن کو بہت اہم قرار دیا ہے۔

گال میں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میچ کی ابتدا میں جلد وکٹیں ملیں تو کوشش تھی 150 کے اندر سری لنکا کی ٹیم کو آؤٹ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے آخری بیٹسمین اچھا کھیلے، چندی مل نے ذمے دارنہ اننگز کھیلی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ گال اسٹیڈیم کی وکٹ سلو ہے، فاسٹ بولرز کو اضافی جان مارنی پڑتی ہے، کل کا پہلا سیشن پاکستان ٹیم کیلئے بہت اہم ہو گا۔

شاہین شاہ آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج 30 اوورز کے بعد گیند ریورس سوئنگ ہورہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.