پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچ گیا، گرین کیپ نے 2 وکٹوں پر 24 رنز بنالیے ہیں۔
گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن میزبان ٹیم 66 اعشاریہ 1 اوورز میں 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جواب میں پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
گرین کیپ نے دن کے اختتام پر 18 اوورز میں 2 وکٹ پر 24 رنز بنائے، اظہر علی 3 اور کپتان بابر اعظم 1 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، سری لنکا کو تاحال 198 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکن بولر کسون رجیتھا اور پرباتھ جے سوریا نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی 4، حسن علی اور یاسر شاہ کی 2،2 وکٹوں کی بدولت سری لنکن بیٹنگ آرڈر کو پہلے دن ہی میدان بدر کردیا تھا۔
Comments are closed.