اوکاڑہ کے علاقے مرغا مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا گیا، جبکہ واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رفیق کی سابقہ اہلیہ نے مقامی عدالت میں خرچے کا دعویٰ کر رکھا تھا، مقتولین پیشی سے واپسی پر گھر پہنچے تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔
ڈی پی او حسن اقبال کے مطابق مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگلے 6 گھنٹوں میں ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.