بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ایف آئی اے کو خصوصی مکتوب

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی مکتوب لکھ دیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے، اخلاق باختہ پوسٹ یا افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف باہمی اشتراک سے کارروائی کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ پولیس اور ایف آئی اے باہمی اشتراک سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے یا عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے مرتکب ٹھہرائے جائیں گے۔

آئی جی سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے، لسانیت و عصبیت کو فروغ دینے یا دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اکاؤنٹس، سوشل میڈیا صارفین کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مکتوب میں غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے حوالے سے یا علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ سڑکوں، بازاروں، مارکیٹوں کی بندش یا لسانیت و عصبیت کے حوالے سے کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ جیسے اقدامات میں پولیس سے تعاون کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.