وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پونے 4 سال کی وجہ سے ہم اس نہج پر پہنچے ہیں۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ہر سال 3500 ارب روپے کا خسارہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پونے چار سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ بڑھ گیا۔
مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے پاور پلانٹس لگائے، ایل این جی ٹرمینل لگوائے اور لوڈ شیڈنگ ختم کر کے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان نے ایک میگا واٹ بجلی بنائی یا یونیورسٹی بنائی؟
Comments are closed.