بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی اور حیدرآباد میں سازش کے تحت لسانی فسادات کرانے کی کوشش کی گئی، ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانی فسادات کرانے کی کوشش کی گئی.

ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے بہتر حکمت عملی اور سیاسی بصیرت سے اس معاملے پر قابو پایا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تمام مکتب فکر، قومیتیں اور مختلف زبانوں کے لوگ پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور وہ پارٹی کی طاقت ہیں، سندھ حکومت نہ تو کسی مقتول کا خون رائیگاں جانے دے گی اور نہ ہی کسی قاتل کو معاف کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں فسادات کرانے کا مقصد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو متاثر کرنا ہے، اس ہنگامہ آرائی کے پیچھے کون تھے اور کہاں سازش ہوئی، حکومت اس کی تحقیقات کرائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ افسوس کہ کچھ سیاسی لوگ اپنے مفادات کے لیے سیاست میں جرائم پیشہ لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد کی سیاست کو کراچی کے عوام پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں اور اب بھی ہر سطح پر اس کی مخالفت کرتے ہیں، ہم متحدہ اور شاہی سید کے انتخابی اتحاد کی قدر کرتے ہیں، یہ ان کا نفرتوں سے نکل کر محبت کا راستہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.