بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریحام خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔

ریحام خان نے میڈیا میں کام کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزارا ہے، اُنہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے کام کرنا شروع کیا اور بعد میں پاکستان آگئیں، جہاں وہ نیوز میڈیا سے منسلک رہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان کافی مشہور ہوگئی تھیں، دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی تھی تاہم یہ شادی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہوگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گڑبڑا گئے تھے جس پر اُن کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تبصرہ کیا ہے۔

حال ہی میں ریحام خان ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے دوبارہ محبت کرنے کی بات کی، اگرچہ انہیں دو برے تجربات ہوئے ہیں لیکن ریحام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟

ریحام کا کہنا تھا کہ خاندان کے ایک فرد جو کہ ایک نجومی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ درحقیقت دوبارہ شادی کریں گی۔

اس گفتگو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ریحام خان دوبارہ شادی کے بارے میں سوچیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.