بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 1960 کی بارشوں کے بعد کی سیلابی صورتحال کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت شہرِ قائد کراچی کی سن 1960ء سے لی گئی ایک ویڈیو خوب وائرل ہے۔

تیزی سے وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے آزاد ہونے کے 13 برسوں بعد پاکستان کا معاشی حب سب سے بڑا شہر کراچی بارشوں کے سبب ڈوبا ہوا ہے۔

 1960ء میں کراچی میں آنے والے مون سون کا منظر پیش کرتی یہ ویڈیو 62 برسوں بعد بھی پرانی نہیں لگ رہی کیوں کہ کراچی میں آج بھی مون سون کی بارشیں کراچی کا کچھ ایسا ہی حشر نشر کرتی ہیں۔

یہاں افسوس ناک بات یہ ہے کہ کئی برس گزرنے اور کئی حکومتوں کے بدلنے کے باوجود بھی کراچی کی صورتحال ویسی کی ویسی ہی ہے۔

اس ویڈیو میں غیر ملکی میڈیا کراچی کی صورتحال بتاتے ہوئے اموات کا ذکر بھی کر رہا ہے جبکہ آج بھی ہر سال مون سون کی بارشوں کے بعد کراچی 1960ء کی طرح ہی ڈوبتا ہے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں اور اموات بھی ہوتی ہیں۔

پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی، 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ن لیگ اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہوگا۔۔

کراچی میں آج وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔۔

۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.