پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے لیے پیغام کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے حق میں پیغام پر آپ کو یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان دنوں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں جس وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے اور انہیں دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے لیے لکھا تھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔
Comments are closed.