بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد مجید نے اسناد سفارت یورپی کمیشن کی صدر کو پیش کردیں

پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت یورپی یونین میں تعینات ہونے والے 16 نئے سفیروں نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کو اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔

یہ بات یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 16 نئے سفیروں کی اسناد سفارت وصول کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے ان تمام سفراء کو برسلز میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہماری یونین میں اپنے ملکوں کی آواز ہیں۔ میں آپ تمام کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

دوسری جانب سفیر پاکستان اسد مجید خان نے بھی اپنی اسناد سفارت پیش کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ ایک مضبوط اور متحرک یورپی یونین و پاکستان شراکت داری کی تعمیر کیلئے اپنی پوری کوشش کرنے کے  منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.