hookup by tinder charlotte hookup bars hookup Millerton instant sex hookup sites denver hookup airbnb hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 245 ضمنی الیکشن: اے این پی کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے قومی اسمبلی کے حلقے 245 پر ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

شاہی سید نے کہا کہ این اے 245 ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کو اے این پی سپورٹ کرے گی، ساتھ ہی بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں، میئر کے پاس اختیار ہی نہ ہو تو اس سے کیا گلہ کریں گے۔

اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں نکالیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ این اے 245 میں اے این پی مکمل طور پر ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی جہاں ضرورت ہو گی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم مل کر صوبے، شہر اور ملک کے لیے امن کا پیغام دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اتفاق سے اس ملک کو آگے لے کر جائیں، بلدیاتی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ ہم ساتھ ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ساتھ ہیں۔

شاہی سید نے سندھ میں جاری حالیہ کشیدہ صورتحال پر کہا کہ جو حیدرآباد میں واقعہ ہوا اور پھر جو دکانیں اور ہوٹلوں کو بند کیا گیا ہم سب کی مذمت کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نہ سندھی کا یہ کام ہے، نہ پختونوں کا، یہ صرف دہشت گردوں کا کام ہے، حکومت ان دہشت گردوں سے سختی سے نمٹے۔

اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ پختونوں کے کاروبار کو کھولا جائے اور انہیں تحفظ دیا جائے، کل سہراب گوٹھ پر جو ہوا وہ بہت غلط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعداب پارلیمنٹ کا کام ہے کہ فیصلہ کرے کہ یہ غداری کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.