الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب کے ضمنی انتخابات قانون کے مطابق منعقد کرانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل کے دوران پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق پریزائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل فون کی لوکیشن آن رکھیں گے۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق پولنگ ایجنٹ دستخط شدہ فار م 45 حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں کیونکہ پریزائیڈنگ افسر انہیں کاپی مہیا کرنے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول رومز میں ڈپٹی کمشنرز پولیس رینجرز پاک فوج کے حکام موجود رہیں گے، توقع ہے کہ تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی پر امن انداز میں استعمال کریں گے۔
Comments are closed.