بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاتھی کے آدمی کو راستے سے ہٹانے کی ویڈیو وائرل

ہاتھی کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی نے ایک آدمی کو اپنی راستے سے ہٹانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی نے جاتے ہوئے راستے سے آدمی کو سونڈ سے ہٹانے یا آواز نکال کر ڈرانے کے بجائے اس کے قریب پہنچ کر اس پر پاؤں سے مٹی پھینکی۔

خود پر مٹی آتے دیکھ کر آدمی نے پیچھے پلٹ کر دیکھا اور دوسری جانب سے بھاگ کر دور کھڑا ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ آدمی دور جاکر کھڑا ہوگیا تو ہاتھی اپنی منزل کی جانب پھر چل پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.