بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس بیرون ملک سے آنے والے شخص میں پایا گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے ریاض آنے والے منکی پاکس میں مبتلا شخص کو فوری طور پر مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں منکی پاکس کے کیسز کی باریک بینی سے نگرانی کر رہی ہیں، کسی بھی مشتبہ حالت میں مبتلا مریض کی فوری طور پر تحقیق کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.