بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں تیز بارش، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

لاہور میں موسلادھار بارش سے کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ صبح شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، حبیب اللّٰہ روڈ، گڑھی شاہو، مال روڈ، شملہ پہاڑی، کینال روڈ، گوالمنڈی، جیل روڈ، مزنگ، لکشمی، جیل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور رائے ونڈ میں بادل خوب برسے جس سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔

گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور پاک پتن میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر ِآب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں جبکہ بہاول نگر میں بارش کے بعد دکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.