پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آپی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشتگردوں نے 12 اور 13جولائی کی رات زیارت کے قریب اغوا کیا تھا۔
مسلح دہشتگردوں نے کرنل لئیق بیگ کے کزن عمر جاوید کو بھی اغوا کیا تھا۔ جنہیں دہشتگرد اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بے گناہ شہری کی بازیابی اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے پرُعزم ہیں، خراب موسم کے باوجود سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.