اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 جولائی تک 15 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کم ہو کر 9.71 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کم ہوئے تھے جہاں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ ہوا تھا۔
Comments are closed.