بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ہائی کورٹ: شیخ رشید کی اینٹی کرپشن طلبی کےخلاف درخواست پر اعتراض

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید کی اینٹی کرپشن طلبی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

ہائی کورٹ آفس نے شیخ رشید کی درخواست پر اعتراض عائد کیا۔

ہائی کورٹ آفس نے بیان حلفی پر شیخ رشید کے دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگایا۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل درخواست کے اعتراض پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خرد برد پر شیخ رشید کو طلب کیا تھا، جس کے جواب میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.