وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہراب گوٹھ واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے مشتعل لوگوں سے پرُامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں مقابلے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کو سنبھالنے کا ہے۔
مراد علی شاہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مظاہرین کو پرُامن طور پر منتشر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سازش ہے، اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے۔
Comments are closed.