کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ آندھی اور بارش بھی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر کالی گھٹائیں اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، ایئرپورٹ پر بھی شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جبکہ ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بھی تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ ناظم آباد اورنگی میں بھی گرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیں۔
ملیر، ایئرپورٹ، نیشنل ہائی وے، گلشن حدید، گلستان جوہر اور راشد منہاس روڈ پر بارش ہوئی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے مختلف اضلاع میں آج داخل ہونے والے بارش کے طاقتور نئے اسپیل کے پیش نظر محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے میونسپل کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز میدان عمل میں موجود رہیں اور واٹر بورڈ اپنی تمام افرادی قوت، مشینری کے ساتھ الرٹ رہے۔
Comments are closed.