بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

سینیٹ میں صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے قرارداد جمع کروا دی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے  ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان نے سینیٹ میں قرارداد جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، صدر مملکت عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرے، اور انہیں نا اہل کرنے کی کارروائی کرے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 5 (1) کے تحت جاری کی گئی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے قلم بند کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، تحریک عدم اعتماد مسترد کرنا غیر آئینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.