بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کی پولنگ ایجنٹس کی نامزدگی کے خلاف درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پولنگ ایجنٹس کی نامزدگی کے خلاف  لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقے کے ووٹر کو ہی پولنگ ایجنٹ نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 77 کی خلاف ورزی ہے، پولنگ ایجنٹس کی نامزدگی امیدوار کا استحقاق ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق پولنگ ایجنٹس کی نامزدگی کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.