بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، ٹریفک معطل

اندرون سندھ کے واقعہ کے تناظر میں کراچی میں احتجاج کے باعث موٹر وے ایم نائن ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ سہراب گوٹھ کے اطراف مشتعل افراد نے گلزار ہجری کے قریب موٹر وے پر دھرنا دے دیا۔ 

مشتعل افراد نے ٹریفک پر پتھراؤ کیا، ہنگامہ آرائی کے بعد ٹریفک بند کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا  ہے کہ سہراب گوٹھ سے موٹروے جانے اور آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ 

موٹروے پولیس نے جمالی پل کے قریب سے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ ملیر اور کراچی ایسٹ کی پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ پر طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اینٹی رائٹس سامان کے ساتھ سہراب گوٹھ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

الآصف چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گلبرگ سے شفیق موڑ بھیجا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناگن چورنگی اور براک پٹرول پمپ سے یوٹرن لے کر گاڑیاں واپس بھیجی جا رہی ہیں۔ ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.