بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز اسپتال سے ڈسچارج

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، وہ گزشتہ مہینے شکر گڑھ میں ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔

دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی صحت سے ڈاکٹرز مطمئن ہیں، سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے دانیال عزیز کا بہترین علاج کیا۔

حادثے میں دانیال عزیز زخمی ہوگئے، جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ اسپتال میں دانیال عزیز کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سی ایم ایچ ڈاکٹرز اور پوری انتظامیہ کی مشکور ہیں۔

سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ محسن قریشی اور میجر جنرل سہیل امین نے دانیال عزیز کو رخصت کیا۔

واضح رہے کہ 16 جون کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، ان کی گاڑی کو شکر گڑھ میں ٹرک نے ٹکر ماری تھی۔

دانیال عزیز خود گاڑی چلا رہے تھے، حادثے میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.