بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روئی کی قیمت میں فی من 500 روپے کی کمی

کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق روئی کی قیمت میں فی من 500 روپے کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روئی کی فی من قیمت 500 روپے کم ہونے کے بعد 15 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا ہے جبکہ ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے۔

روئی کی فی من قیمت 300 روپے اضافے کے بعد سولہ ہزار روپے ہوگئی ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 209 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپیہ 50 پیسا سستا ہو کر 210 روپے کا ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.