بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرح خان کے لیگل ایڈوائزر کا نیب کو مراسلہ

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کے لیگل ایڈوائزر نے نیب کو مراسلہ بھیج دیا۔

قومی احتساب بیورو لاہور نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو نوٹس جاری کئے تھے اور انہیں 20جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی.

فرح خان کے لیگل ایڈوائزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نےنوٹس جاری کئے جانے پر نیب کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرح خان 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹس واپس نہ لیے تو انہیں اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔

نیب کو پبلک آفس ہولڈر کے سوا انکوائری یا انویسٹی گیشن کا اختیار نہیں لہٰذا نیب پہلے اپنے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.