بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: نکاسی کے بعد توڑے گئے کازوے کی بھرائی

کراچی میں کورنگی کازوے روڈ سے بارش کے پانی کا نکاس کردیا گیا، توڑی گئی سڑک کی بھرائی کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پانی کے نکاس کیلئے کازوے روڈ کی کٹائی کی گئی تھی تاہم اب ندی کے پانی کا لیول کم ہونے پر سڑک کی بھرائی کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کام مکمل ہونے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔

کراچی میں کورنگی کازوے کی سڑک کو پانی کا بہاؤ جاری رکھنے کے لیے کھود دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کازوے کی سڑک کو پانی کا بہاؤ جاری رکھنے کے لیے کھود دیا گیا تھا۔

ہیوی مشینری کے ذریعے پانی کو راستہ دینے کے لیے سڑک توڑی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.