بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب ضمنی انتخاب،سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

پنجاب پولیس نے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ 14 اضلاع میں 52 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے بتایا کہ 14اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ہر حلقے میں اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار موجود ہونگے۔

وقاص نذیر کے مطابق لاہور کے 4 حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، لاہور میں اے کیٹیگری کے 122جبکہ بی کیٹیگری کے 343 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہورمیں سیکیورٹی پر  8 ہزار سے زائد افسران، اہلکار تعینات ہونگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.