بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سب سے بڑے چور اور ڈاکو عمران خان ہیں: امتیاز شیخ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو عمران خان ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کا وتیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری وسائل پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان سری لنکا کی معاشی پالیسیوں کو آئیڈیل قرار دیتے تھے۔

پی پی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچا دیا تھا۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کا صدر جان بچا کر بھاگ رہا تھا، اسے ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لیتے ہوئے سری لنکا کے جس صدر سے مہنگائی کم کرنے کے گرُ سیکھے تھے اسی کو چور قرار دے دیا۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کا صدر جان بچا کر بھاگ رہا تھا، اسے ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف کے لندن محل کی طرح ان کے بھی امریکا میں محل ہیں، لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چوری کا پیسہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.