بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان سے پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق

وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ پولیو کے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے جنوبی و شمالی اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیے جا چکے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس نہ صرف زندگی بلکہ بچوں کے مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پاکستانی اپنا کردار ادا کریں۔

اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری ہیلتھ محمد فخر عالم نے زور دیا ہے کہ والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.