بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں سابق کپتان ویرات کوہلی کو آرام دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ پہلے آؤٹ آف فارم تھے اب فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔
فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دے دیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویرات کوہلی کو بیک کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے دورۂ ویسٹ انڈیز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔
ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔
Comments are closed.