اس میں کوئی شک نہیں کہ آبشار قدرت کی خوبصورتی اور طاقت کا مظہر ہوتی ہے جو دیکھنے والوں کو مسحور یا دنگ کر دیتی ہے، الٹی گنگا بہنا کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہوگی لیکن کیا آپ نے کبھی آبشار کو الٹا بہتے ہوئے دیکھا ہے۔۔۔!! یقیناً نہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یش مائکر (Yash Mayekar) نامی صارف نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نانی گھاٹ سے قدرت کے ایسے حسین اور نایاب منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آبشار الٹی یعنی ہوا میں بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
یش مائکر کی یہ ویڈیو اب تک 20 ہزار سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے جبکہ کئی صارفین مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسے شیئر کر چکے ہیں، صارفین یہ نایاب منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے ہیں اور اس پرکشش منظر پر خدا کی قدرت کو داد دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس الٹی بہتی ہوئی آبشار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مون سون کے موسم میں اس گھاٹی میں ہوا کا دباؤ زمین کی کشش ثقل جتنا تیز اور مخالف سمت میں ہوتا ہے جس کے باعث یہ حسن منظر رونما ہوتا ہے۔
Comments are closed.