بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی، وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر پانچ اور دس روپے کی جو لیوی لگائی وہ برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈیلروں نے خریداری کم کردی ہے، اس لیے کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جو بات چیت کرنا تھی وہ ہوچکی، اب ان سے مزید مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں حالات اس لیے خراب ہوئے کہ انہوں نے مشکل وقت پر مشکل فیصلے نہیں کیے، اب پاکستان ایک نارمل ملک کی طرح چل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.