بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج سے تیز بارشوں کا امکان

کراچی میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، رات کو تیز بارشیں برس سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے، 23 جولائی سے نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایک یا دو روز شاید بارش نہ ہو، اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا۔

جی ایم واپڈا عامر مغل کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہوگا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں 80 سے 90 ملی میٹر اور کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بھی پانی برس سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.