پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کے درمیان کولمبو میں کھیلا جانے والا 3 روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔
میچ کے تیسرے اور آخری روز سری لنکا کرکٹ الیون نے پہلی اننگز 278 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور اننگز 375 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔
سری لنکن الیون کی طرف سے سدیرا سمارا وکرما 91، نووا نیڈو فرنانڈو 78 اور اوپنر نشان 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز 2 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔
دوسری اننگز میں پاکستان نے 2 وکٹ پر 178ر نز اسکور کیے، عبداللّٰہ شفیق 63 اور اظہر علی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسری اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ سیریز سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پریکٹس میچ ضروری ہوتا ہے، پریکٹس میچ کی پچ پر اسپنرز کو سپورٹ مل رہی تھی۔
Comments are closed.